ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / توکیایوپی اے میں بغاوت ہوگی؟سامناکے اداریہ پرشہنوازحسین کاطنز

توکیایوپی اے میں بغاوت ہوگی؟سامناکے اداریہ پرشہنوازحسین کاطنز

Sun, 27 Dec 2020 00:24:19    S.O. News Service

نئی دہلی،26؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی لیڈرشہنواز حسین نے سامناکے بیان اور شیوسینا کے ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت کے بیان پرال اٹھایا ہے کہ کانگریس کو اس کا جواب دینا چاہیے کہ یو پی اے کی کمان شرد پوار کے حوالے کردی جائے۔کیاچل رہا ہے آخر ایسی صورتحال کیوں آئی کہ صرف ان کے اتحادی سونیا گاندھی کی قیادت کو یو پی اے کی چیئرپرسن کی حیثیت سے قبول نہیں کررہے ہیں۔

بی جے پی لیڈر شہنوازحسین نے سنجے راوت کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سنجے راوت کے بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یو پی اے میں بھی بغاوت ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں جس پارٹی کے ساتھ کانگریس حکومت چلارہی ہے ، اب اسی پارٹی نے کانگریس کے صدر سونیا گاندھی کے یو پی اے کی چیئرپرسن ہونے کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوپی اے میں سب ٹھیک نہیں ہے۔


Share: